آج ایس ایس سی نتائج 27مئی تک دوبارہ جانچ کی سہولت

حیدرآباد ۔ 12 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں منعقدہ انتخابات ایس سی سی کے نتائج کی 13 مئی کو اجرائی سے 27 مئی تک طلبہ نشانات کی دوبارہ گنتی (ری کاؤنٹنگ) اور ری ویرییفکیشن کیلئے درخواستیں پیش کرسکتے ہیں ۔ بی سدھاکر ڈائرکٹر ریاستی محکمہ سرکاری امتحانات نے یہ بات بتائی اور کہا کہ www.bse.telangana.gov.in ویب سائیٹ سے درخواست ڈاون لوڈ کر کے ہر ایک مضمون کیلئے 500 روپئے ادا کر نا اور راست اپنی درخواستیں ریاستی حکومت سرکاری امتحانات میں داخل کرنا ہوگا ۔