آج اور کل ژالہ باری کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز)محکمہ موسمیات نے 23 اور 24 مئی کو ریاست کے کئی مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بارش ہونے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ کل شام حیدرآباد کے بشمول تلنگانہ کے کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی ہے ۔ دن بھر شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ سے پریشان عوام کو تھوڑی راحت محسوس ہوئی تلنگانہ کے کئی مقامات پر گرمی کی لو چل رہی ہے اور درجہ حرارت 40 تا 45 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔