آج ادبی اردو مشاعرہ محبوب حسین جگر ہال میں

روزنامہ سیاست ، سدھ بھاونہ اور جے ڈی سیوا کے زیر اہتمام
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : محبتوں کے شہر حیدرآباد میں گنگا جمنی تہذیبی روا داروں خاص کر اردو ادب کے خدمت گزاروں کی جانب سے 2 مئی کو شام 6-30 بجے حیدرآباد اور ممبئی کے شعراء کے ساتھ ’ ادبی اردو مشاعرہ ‘ محبوب حسین جگر ہال روزنامہ سیاست میں پیش ہوگا ۔ کنوینر خان اطہر اور انجنی کمار گوئل کے بموجب پہلی بار ممبئی کے ممتاز شاعر جناب شمیم عباس اور لکشمن دوبے کی حیدرآباد آمد پر ان کا استقبال کیا جائے گا۔ روزنامہ سیاست ، سدھ بھاونہ اسوسی ایشن اور جے ڈی سی سیوا کے زیر اہتمام پیش ہونے والے اس مشاعرہ کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کریں گے ۔ مہمانان خصوصی پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی ، عثمان شہید سینئیر ایڈوکیٹ ، افتخار شریف شکاگو حیدرآباد ، ممتاز علی اکرم جبیل ، محمد قمر الدین سابق انجینئران چیف ، مرتضیٰ فاروقی ڈی سی پی ایکسائز ، گلوکار محمد ظہیر الدین کینڈا ہوں گے ۔ ممبئی کے مہمان شعراء کے علاوہ حیدرآباد کے شعراء ڈاکٹر فاروق شکیل ، آغا سروش ، جلال عارف ، نانک سنگھ نشتر ، صوفی سلطان شطاری ، محمد علی وفا ، اسد الرحمن ظفر دوبی ، اطیب اعجاز ، انجنی کمار گوئل ، حنا شہیدی ، تسنیم جوہر ، ایلزبتھ کورین مونا ، اپنا منتخب کلام پیش کریں گے ۔ عالمی اردو مشاعرہ کی کامیابی پر سید مسکین احمد صدر انجمن محبان اردو کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ کنوینر خان اطہر اور انجنی کمار گوئل ہیں ۔ اسٹیج انچارج ارشاد فریدی ، یوسف خاں ہیں دیگر تفصیلات کیلئے جناب شجاعت علی جنرل منیجر سیاست سے اور 9391019280 جے ڈی سی سیوا سے ربط کریں ۔ شائقین اردو و مشاعرہ کیلئے داخلہ فری رکھا گیا ہے ۔ اپنی نشستوں پر فیملی کے ساتھ تشریف لاسکتے ہیں ۔۔