آتش فشاں کا لاوا آبادی میں داخل

واشنگٹن ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے نے راہ میں آئے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہوائی کے جزیرہ سے لاوا آہستہ آہستہ آبادی میں داخل ہوگیا اور راہ میں ایک مکان کو دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جسے پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا۔ حکام کی ہدایت کے مطابق ممکنہ خطرے کے پیش نظر پچاس مکانات پہلے ہی خالی کرالئے گئے تھے۔