آتش فشاں ماؤنٹ میراپی سے راکھ کا اخراج

جکارتہ ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے آتش فشاں ماونٹ میراپی سے راکھ کے اخراج کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ فضا میں 6 کیلو میٹر کی بلندی تک راکھ بکھری ہوئی نظر آئی جس کا سلسلہ حالانکہ دومنٹ تک رہا لیکن آسماں پر ہر طرف راکھ کے غبار نظر آئے۔ دوسری جانب نیشنل ڈیساسٹر میٹگیشن ایجنسی نے بتایا کہ ماؤنٹ میراپی ایک فعال آتش فشاں ہے تاہم اس کی شدت کا اندازہ گذشتہ ماہ ہوا جب اس نے بڑی مقدار میں لاوے اور راکھ کا اخراج کیا تھا اور اب بھی اس کی وہی شدت برقرار ہے۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ راکھ کے اخراج سے کوئی دہشت پیدا نہیں ہوئی جبکہ ماؤنٹ میراپی سے قریب واقع ایرپورٹ سے بھی پروازیں معمول کی مطابق جاری رہیں۔ آتش فشاں سے 10 کیلو میٹر کی حدود میں تقریباً ڈھائی لاکھ افراد آباد ہیں۔ یاد رہیکہ 2010ء میں ماؤنٹ میراپی نے جس وقت لاوے اور راکھ کا اخراج کیا تھا اس وقت 347 افراد ہلاک ہوئے تھے۔