پیوبیلا۔26جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پوپوکیٹ پیٹی آتش فشاں پہاڑ سے خارج ہونے والی راکھ کی میکسیکو کے شہر پیوبیلا کا سب سے بڑا ایرپورٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا کیونکہ یہ راکھ اس ایئرپورٹ پر برس رہی تھی ۔ چار دھماکے اور 39 کم شدت کے راکھ کے اخراج کا اتوار سے کل تک اندراج کیا گیا ہے ۔ 5452 میٹر بلند آتش فشاں پہاڑ قومی آفات سماوی انسداد مرکز کی رپورٹ کے بموجب دوبارہ سرگرم ہوگیا ہے ۔ ڈائرکٹر ریاستی شہری تحفظ محکمہ جیسس مورل نے کل کہا کہ ایئرپورٹ کی کارروائیاں تین گھنٹے کیلئے بند کردی گئی ہیں تاکہ کارکن رن وے سے آتش فشانی راکھ ہٹا سکیں ۔ ایئرپورٹ بند کئے جانے سے کوئی پروازیں متاثر نہیں ہوئیں کیونکہ اس وقت کوئی طیارہ ایئرپورٹ پر اترنے والا نہیں تھا ۔