آتشی پتنگوں کے اسرائیل پر برسنے کے بعد غزا پر حملہ

تل ابیب۔17جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق اس کے طیاروں نے غزا میں ایک ایسی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے ذریعہ اسرائیل میں آتشی پتنگیں برسائے جاریہ تھے ۔ آج کے حملہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن ان پتنگوں کی بدولت تمام کھیت ویران ہوگئے تھے ۔ اسرائیل اور مصر کی جانب سے غزا کی ناکہ بندی کے باعث تشدد پھوٹ پڑا تھا جس میں فلسطینی عوام نے آتشی پتنگوں کو اسرائیل پر برسایا تھا ۔