آبی آلودگی سے عوامی زندگی کو خطرہ

پیرس۔ 30 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آفریقہ ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں دریاؤں کی آلودگی میں اضافہ کے باعث 300 ملین سے زائد افراد کو خطرات لاحق ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ممالک میں سمکیات اور زرعی شعبہ بھی متاثر ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر سال پانی سے متعلق امراض جیسے کالیرا، ٹائفائیڈ اور ہیپاٹائٹیس اور ڈائریا وغیرہ سے 3.4 ملین افراد کی موت ہورہی ہے۔ ان امراض کی اہم وجہ پانی میں انسانی گندگی کی ملاوٹ ہے۔