نئی دہلی ۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) زرعی پیداوار میں بہتری لانے کے مقصد سے حکومت نے آئندہ پانچ سال میں پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت 50 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ وزیرفینانس ارون جیٹلی نے کابینہ کے فیصلے سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے آئندہ 5 سال میں مرکزی بجٹ سے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت 50 ہزار کروڑ روپئے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیٹلی نے بتایا کہ اس اسکیم پر ریاستوں کا حصہ اس سے اضافی اور زیادہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس اسکیم کو مہاتما گاندھی قومی ضمانت روزگار قانون سے بھی مربوط کرکے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ فیصلہ معاشی اور اسے متعلقہ کابینی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقد ہوا تھا۔