آبرسانی بل کی چیکس کے ذریعہ ادائیگی مسدود

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جنوری : ( آئی این این) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے بموجب بورڈ ہذا کے صارفین سے یکم فروری 2015 سے چیکس کے ذریعہ بلس کی ادائیگی قبول نہیں کی جائے گی ۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بورڈ کے ویب سائٹ hyderabadwater.gov.in ۔ esevaonline.telangana.gov.in ملاحظہ کریں ۔ بورڈ نے بتایا کہ بل کی اجرائی کے موقع پر اپنے گھروں پر ہی بل کو ادا کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ می سیوا کاونٹر تمام کام کے ایام میں صبح 10 تا 4 بجے دن کھلے رہیں گے جہاں پر بل ادا کرنے کی سہولت رہے گی ۔۔