حیدرآباد ۔ 28 مارچ (سیاست نیوز) بی جے پی نے مرکز کی جانب سے بیمار آئی ڈی پی ایل کے احیاء کیلئے 900 کروڑ روپئے جاری کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا پارٹی ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ڈی پی ایل کے احیاء اور NIPER کی منتقلی کے بارے میں مرکزی وزیر کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پی ایل کے احیاء کیلئے 900 کروڑ روپئے کا اعلان بھی خوش آئند ہے۔ اس کے ذریعہ جنرک ادویہ تیار کرنے والی اس کمپنی کو مدد ملے گی اور غریبوں کیلئے حق صحت کا مقصد بھی پورا ہوگا۔