حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر آر کے مشرا ڈائرکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائزس کے بموجب انسٹی ٹیوٹ ہذا میں تعلیمی سال 2017-19 کے دوران اے آئی سی ٹی ای کے منظورہ اور اے آئی یو کے ایم بی اے کے مماثل مسلمہ مختلف پی جی ڈپلومہ کورس جیسے پی جی ڈپلومہ ان مینجمنٹ جنرل ، پی جی ڈی ایم بینکنگ انشورنس اینڈ فینانشیل سروسیس ، پی جی ڈی ایم ریٹیل مارکیٹنگ ، پی جی ڈی ایم انٹرنیشنل بزنس ، پی جی ڈی ایم ہیومین ریسورس مینجمنٹ کے علاوہ ایگزیکٹیو پی جی ڈی ایم کورسیس میں داخلہ کے لیے ادخال درخواست کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر ہے ۔ ایسے امیدوار جنہوں نے کیاٹ / میاٹ / ایکس اے ٹی / سی میاٹ / اے ٹی ایم اے اور جی میاٹ کامیاب ہوں وہ درخواستیں دینے کے اہل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ ipeindia.org ملاحظہ کریں یا فون نمبرات 9949507969 ۔ 9391932129 پر ربط کریں ۔۔