کولکتہ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلم ’’عاشقی2‘‘سے بالی ووڈ کریر کا آغاز کرنے والی اداکارہ شردھا کپور ممکنہ طور پر کولکتہ میں منعقد شدنی آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔ اس مرتبہ آئی پی ایل کی گورننگ باڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے کھیلے جانے والے 8 مقامات پر پہلے مقابلے سے قبل افتتاحی تقریب منعقد کی جائے لہذا کے کے آر کے پہلے مقابلے کے ضمن میں کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں تقریب کے دوران شردھا کپور ایکشن میں نظر آئیں گی۔