حیدرآباد ۔ 10 مئی ( پی ٹی آئی ) انڈین پرئمیر لیگ کے چار میچز راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں جس کیلئے 1500 ارکان پر مشتمل پولیس عملہ متعین کیا جارہا ہے ۔ سائبر آباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے بتایا کہ بم ناکارہ بنانے والے اسکواڈس کی آٹھ یونٹس کی مدد سے تلاشی مہم چلائی جائیگی اور امکانی سبوتاج کی کوششوں کو ناکام بنایا جائیگا۔ دو فائر ٹنڈرس کو تیار رکھا جائیگا ۔ اسٹیڈیم میں 12 ، 14 ، 18 اور 20 مئی کو میچز ہورہے ہیں جہاں 58 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں ۔