آئی پی ایل : ممبئی انڈینس کو شکست

ممبئی ، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل 9 کا آج ڈیفنڈنگ چمپینس ممبئی انڈینس کی 9 وکٹ سے ناکامی کے ساتھ آغاز ہوا۔ ایم ایس دھونی کی کپتانی میں لیگ کی نئی ٹیم رائزنگ پونے سوپر جائنٹس نے روہت شرما زیرقیادت میزبانوں کو 121/8 تک محدود رکھا اور 32 گیندیں قبل126/1 پر جیت درج کرائی۔ اجنکیا رہانے (66*) کو میچ ایوارڈ ملا۔