خوشی میں بے قابو ہونے کا منظر کیمرہ میں قید
پٹنہ ۔ 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سبکدوش کٹھیار ایس پی سدھارتھ موہن جین ریلیز آرڈر بہار پولیس ہیڈکوارٹرس کی جانب سے روک لیا گیا ہے کیونکہ آئی پی ایس آفیسر کو ایک ویڈیو میں جو آن لائن منظرعام پر آیا ہے ، اپنی وداعی تقریب میں اپنے سرویس پستول سے فضاء میں کئی مرتبہ فائر کرتے دیکھا گیا ہے۔ 2006ء بیاچ کے بہار کیڈر آئی پی ایس آفیسر جین کا 4 سال کیلئے مرکزی خدمات پر سی بی آئی کو تبادلہ کیا گیا تھا۔ بہار بی جے پی کے ایس دیویویدی نے کہا کہ ہم نے جین کا ریلیز آرڈر روک کر حکومت کو اس معاملہ سے واقف کرایا ہے۔