آئی پی ایس آفیسر نے زہر کھالیا ، حالت نازک

کانپور ۔5 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 30 سالہ آئی پی ایس آفیسر کی حالت نازک ہے جبکہ اُس نے بتایا جاتا ہے کہ کچھ زہریلا مادہ استعمال کرلیا ہے ، پولیس نے کہاکہ یہ واقعہ آج یہاں پیش آیا ۔ 2014 بیاچ کا آئی پی ایس آفیسر سریندر کمار داس یہاں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی (ایسٹ ) کی حیثیت سے گزشتہ ماہ تعینات کیا گیا تھا ۔ منگل کی رات داس نے پٹرولنگ کے تعلق سے سرکل آفیسرس سے بات کی ۔ رات 4 بجے اُس کی بیوی جو ڈاکٹر ہے اُس نے دیکھا کہ اُس کے شوہر کی صحت اچانگ بگڑ گئی ہے ۔ اے ڈی جی کانپور زون اویناش چندر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ داس کو فوری گورنمنٹ ہاسپٹل لے جایا گیا اور وہاں سے اُسے پرائیویٹ نرسنگ ہوم کو منتقل کیا گیا جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ اطلاع ملنے پر داس کے ارکان خاندان لکھنو سے یہاں پہونچ گئے ۔ چندر نے کہا کہ محکمہ پولیس کا اس معاملے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے کیونکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی اور وجہہ سے زہریلا مادہ استعمال کیا ہے ۔ اُس نے منگل کو رات دیر گئے تھے ڈیوٹی انجام دی تھی ۔ اُس کا برتاؤ معمول کے مطابق تھا ۔ اب کس وجہ سے اُس نے زہراستعمال کیا اُس کی تحقیق کی جائے گی ۔ اے ڈی جی نے یہ بھی کہا کہ آئی پی ایس آفیسر کی بیوی سے پوچھ تاچھ کا فیصلہ بھی کیا گیاہے ۔