آئی ٹی کمپنی کا H-1B ویزا جاری نہ کرنے پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ

واشنگٹن ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک شاذونادر کئے جانے والے اقدام میں سلیکان ویلی میں واقع ایک آئی ٹی کمپنی نے ایک انتہائی قابل 28 سالہ ہندوستانی پروفیشنل کو H-1B ویزا جاری کرنے سے انکار پر امریکی حکومت کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا ہے۔ Xterra Solutions نامی کمپنی نے اپنی شکایت میں کہا ہیکہ یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سرویسس (USCIS) نے انتہائی غیرمناسب طریقہ سے پرہرش چندرا سائی وینکٹا آئی سیٹی کو H-1B ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا جبکہ وہ ایک انتہائی قابل آئی ٹی پروفیشنل ہے جسے کمپنی نے بزنس سسٹم انالسٹ کی حیثیت سے مقرر کیا تھا۔ یاد رہیکہ کمپنی نے جب انی سیٹی کیلئے H-1B ویزا کی اجرائی کی درخواست داخل کی تھی تو اسے یہ کہہ کر مسترد کردیا گیا تھا کہ انی سیٹی کو جس نوعیت کی ملازمت تفویض کی گئی ہے وہ ملازمت H-1B ویزا کے خصوصی دائرہ کار میں نہیں آتی۔