آئی ٹی ایکٹ سے متنازعہ دفعہ حذف کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ انفارمیشن ٹکنالوجی اسوسی ایشن نے آئی ٹی ایکٹ سے متنازعہ دفعہ 66 حذف کرنے سپریم کورٹ کے فیصلے کی ستائش کی ہے ۔ اس دفعہ سے پولیس کو سوشیل میڈیا پر کوئی قابل اعتراض پوسٹ پر گرفتاری کا اختیار حاصل تھا ۔ اسوسی ایشن نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ غلط کاریوں کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی کامیابی ہے ۔ اسوسی ایشن کے بانی و صدر سندیپ کمار سکھتالہ نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 30کروڑ 20 لاکھ صارفین کی یہ کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد کسی بھی قسم کی غلط کاریوں کے خلاف آواز اٹھائی جاسکے گی ۔ اس دفعہ سے پولیس کو گرفتاری کا اختیار دیا گیا تھا تاہم اب اس دفعہ کو حذف کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ پر لوگ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں ۔