آئی ٹی آئی طلبا کو اچھی ملازمتوں پر توجہ دی جائے

چیف سکریٹری ایس کے جوشی کی ہدایت ۔محکمہ لیبر کی خدمات کا جائزہ
حیدرآباد 17 جولائی (سیاست نیوز) چیف سکریٹری نے آئی ٹی آئی میں زیرتعلیم طلبہ کو اچھی ملازمتیں فراہم کرنے اقدامات کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ آج سکریٹریٹ میں محکمہ لیبر کی خدمات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر ایس کے جوشی نے کہاکہ ریاست کے 291 آئی ٹی آئیز میں 73 ہزار طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ 16 آئی ٹی آئیز نے مشہور کمپنیوں سے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ طلبہ کو معیاری تربیت فراہم کرکے انھیں اچھی ملازمتیں فراہم کرنے پر توجہ دینے سی ایس آر فنڈس کے ذریعہ انفراسٹرکچر کو ترقی دینے معیار کے لحاظ سے آئی ٹی آئی کو گریڈنگ دینے کی ہدایت دی۔ مختلف صنعتوں سے آئی ٹی آئی کو مربوط کرنے، اسکل ڈیولپمنٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا اور کہاکہ اسمبلی تک نیشنل اپرنٹس شپ پربویشن اسکیم کے تحت 8993 امیدواروں کو تربیت فراہم کی گئی۔ ریاستی سطح کی کونسل تشکیل دی گئی۔ ضلع سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔ چیف سکریٹری نے ایمپلائمنٹ ایکسچینج کا احیا کرنے، ساتھ ہی عمارتوں کی تعمیرات سے متعلق مزدوروں کیلئے خصوصی ہیلت اسکیم کو اندرون 15 یوم تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ریاست میں 10.62 لاکھ عمارتوں کی تعمیر کرنے والے مزدور درج رجسٹرڈ ہیں۔ ابھی تک 13,883 افراد کو 54.91 کروڑ روپئے ادا کئے گئے ہیں جو مزدور ناموں کا اندراج کرانے سے قاصر رہ گئے ہیں ان کیلئے مہلت دینے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ چیف سکریٹری نے ای ایس آئی ہاسپٹلس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ ضرورت کے مطابق ڈاکٹرس کے تقررات کیلئے تجاویز کی ہدایت دی۔ ویلفیر بورڈ کی تقسیم کا بھی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا۔