سرکاری و خانگی آئی ٹی آئیز میں داخلے ، مستقبل میں اعلی تعلیم کی سہولت
حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) ملکی کمپنیز کی جانب سے تیار کردہ اشیاء اور ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کو معیاری بنانے میں آئی ٹی آئیز کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ آئی ٹی آئیز نوجوانوں کی بے روزگاری کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں پوشیدہ صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کے اعتبار سے تربیت فراہم کر رہی ہے ۔ آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں نیشنل کونسل فار ووکیشنل ٹریننگ ( این سی وی ) کے تحت 11 سرکای آئی ٹی آئیز نوجوانوں کو تربیت فراہم کر رہی ہے ۔ تلنگانہ کی 23 آئی ٹی آئیز میں 7 انجینئیرنگ اور 2 نان انجینیئرنگ اسٹریمس میں دو سالہ اور ایک سالہ تربیت فراہم کر رہی ہے ۔ جبکہ ریاست آندھراپردیش میں بھی اس طرح کی تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔ اے پی میں 81 سرکاری اور 454 پرائیویٹ آئی ٹی آئیز ہیں ۔ ان میں داخلوں کیلئے اہلیت ایس ایس سی یا اس کے مماثل امتحان میں کامیاب ہونا ہے اور ایس ایس سی کامیاب یا ناکام امیدوار نہ ہونے کی صورت میں آٹھویں جماعت کامیاب امیدواروں کو پنٹر جنرل وائر میان ، کارپینٹر مینس ( بلڈنگ کنسٹرکٹر ) شیٹ میٹل ورک اینڈ ویلڈر جیسے ٹریڈس میں داخلہ دیا جاتا ہے ۔ آئی ٹی آئیز میں داخلے کیلئے ایس ایس سی مارکس میمو ، کاسٹ سرٹیفکیٹ ، برتھ سرٹیفکیٹ ( ایس ایس سی ناکام طلبہ کیلئے ) بونافائیڈ ریسیڈننس پروف ، فزیکل ہینڈی کیپ سرٹیفکیٹ ( معذورین کیلئے ) انکم سرٹیفکیٹ اور کنڈکٹ سرٹیفکیٹ کی ضرورت پڑتی ہے ۔ آئی ٹی آئی کامیاب طلبہ سرکاری و خانگی کمپنیز میں ملازمتیں حاصل کرسکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں آئی ٹی آئی کامیاب طلبہ ڈپلوما کورسیس کامیابی کے بعد ای سٹ لکھ کر بی ٹیک میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں اور نان انجینئیرنگ ٹریڈ کامیاب طلبہ ڈگری کورسیس میں داخلے لے سکتے ہیں ۔ الغرض دسویں جماعت کے بعد آئی ٹی آئی کامیابی کے ذریعہ کم مدت میں سرکاری و پرائیویٹ ملازمتیں بہ آسانی حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ
ititelangana.gov.in
iti.nic.in
iti.ap.gov.in
ملاحظہ کریں۔