آئی ٹی آئی دو سالہ ڈپلومہ کورس 12 ویں جماعت کے مساوی

پیشہ وارانہ تعلیم کو تقویت کیلئے مرکزی حکومت کا اقدام
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ملک بھر میں مختلف آئی ٹی آئیز میں داخلہ لیے ہوئے تقریبا 18 لاکھ طلبہ کے لیے خوشخبری ہے کہ مرکز نے دو سالہ ڈپلوما کورس کو 12 ویں جماعت کے مساوی قرار دیا ہے ۔ وزارت اسکیل ڈیولپمنٹ نے وزارت فروغ انسانی وسائل سے تال میل کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے مرکزی وزیر اسکیل ڈیولپمنٹ راجیو پرتاپ ریوڈی نے کہا کہ اس اقدام سے آئی ٹی آئی طلبہ کو اصل کورسیس میں داخلہ لینے میں مدد ملے گی ۔ آئی ٹی آئی طلبہ اپنا کورس جاری رکھتے ہوئے دو برج کورس کرسکتے ہیں۔ ان میں ایک لینگویج کورس ہوگا اس اقدام سے ووکیشنل کورس کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ اسکیل انڈیا مہم کے حصہ کے طور پر حکومت آئی ٹی آئی طلبہ کا جلسہ تقسیم اسناد شاندار طور پر منعقد کرے گی ۔ جس میں وزیر اعظم نریندر مودی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ آئی ٹی آئی طلبہ کے لیے ملک میں پہلی مرتبہ شاندار طور پر جلسہ تقسیم اسناد منعقد ہوگا ۔۔