حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآبادی انفراسٹرکچر میجر آئی وی آر سی ایل لمٹیڈ کو وزارت انٹیرئیر ، سعودی عرب کی جانب سے 3,624 کروڑ روپئے قدر کا ای پی سی (ایگزیکیوشن ، پروکیورمنٹ اینڈ کنسٹرکشن ) پراجکٹ حاصل ہوا ہے ۔ سعودی عرب میں سدرن علاقوں میں پری فیابریکٹیڈ رہائشی کامپلکسوں کی تعمیر کرنے کے ٹرن کی پراجکٹ کے لیے کام کی وسعت میں بارڈر گارڈس کے لیے وسیع امکنہ کی ڈیزائننگ اور تعمیر بمعہ تنصیب ، ٹسٹنٹ اور کمیشننگ انیسیلری بلڈنگس اور خارجی اراضی اور تینوں سمتوں میں وسائل کا فروغ شامل ہے ۔ تین سمتوں میں دہران الجنوب ، القامہ اور اسیر شامل ہیں ۔ یہ پراجکٹ 36 ماہ میں مکمل کرنا ہے ۔ کمپنی کے مطابق 513 بلڈنگس تین شہروں میں تعمیر کرنا ہے ۔ پراجکٹ میں اپارٹمنٹ بلڈنگس ، ولاس ، انتظامی بلڈنگس ، کنڈرس ، اسکولس ، مسجد ، ری کریشن ، فائر فائٹنگ اور کلینک بلڈنگس ، شاپنگ سنٹرس ، پلے گراونڈس ، میٹننس بلڈنگس ، گوداموں ، واٹر ٹریٹمنٹ اور سیوریج ٹریٹمنٹ بلڈنگس اور فیول اسٹیشنس کی تعمیر شامل ہے ۔۔