نئی دہلی ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حالانکہ اس کی صحت بہتر نہیں ہے لیکن ریٹائرڈ کرنل پشپیندر سنگھ نے آئی سی یو سے ڈسچارج ہونے کے بعد جنترمنتر واپس پہنچ کر ایک عہدہ ایک پنشن کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی بھوک ہڑتال دوبارہ شروع کردی۔ اسے فوجی ہاسپٹل سے چند گھنٹے قبل ہی ڈسچارج کیا گیا تھا۔ وہ ایک عہدہ ایک پنشن کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کررہا تھا جبکہ 9 دن اس کی حالت بگڑنے پر اسے فوجی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں اسے آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ وہاں سے آئی سی یو سے ڈسچارج کیا گیا ہے اور چند گھنٹوں بعد اس نے دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کردی۔