آئی سی ایچ اسٹروک اور دماغ میں خون کے رساؤ پر جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلت کا مطالعہ

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلت کی جانب سے اسٹڈی میں کہا گیا کہ زائد از 5.3 ملین آئی سی ایچ کے نئے معاملات کی اطلاع ہے اور زائد از 3 ملین آئی سی ایچ سے متعلق اموات ہر سال دنیا میں واقع ہوتی ہیں ۔ مطالعہ میں بتایا گیا کہ سرد موسم سے نہایت ہی مہلک شکل کے اسٹروک انٹراکارنیل ہیمریج (ICH) یا دماغ کے اندر خون کا رساؤ ہونے کا شدید جوکھم ہوتا ہے ۔ 2008 اور 2012 کے دوران دنیا بھر سے زائد از 1900 مریضوں پر کی گئی اسٹڈی میں معلوم ہوا کہ 80 فیصد اسٹروکس تب واقع ہوتے ہیں ، جب درجہ حرارت 20c سے کم ہوتا ہے ۔ سرد درجہ حرارت کے پرولانگڈ ایکسپوژر کے پہلے دو تا تین گھنٹوں کے دوران خون کا رساؤ ہوسکتا ہے ۔ ہر سال اسٹروک سے تقریبا 1.5 ملین لوگ ہندوستان میں متاثر ہوتے ہیں ۔ 500,000 لوگ اسٹروک سے متعلق معذوری سے زندگی گذارتے ہیں ۔ ڈاکٹر ویویکانندجھا ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ، جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلت ، انڈیا نے کہا ہندوستان میں غیر متعدی امراض کے بوجھ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اسٹروک کے شدید بوجھ کو دیکھتے ہوئے جارج انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل ہیلت ، یونیورسٹی آف سڈنی کے ریسرچرس کے ہمراہ قابل استطاعت اور موثر باز آبادکاری تک رسائی فراہم کرنے کے لیے کام کررہا ہے ۔۔