آئی سیٹ 2014 مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم پروفیسر ایس اے شکور کا بیان

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر CEDM کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت آندھرا پردیش کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام آئی سیٹ 2014 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے لیے سنٹر کی جانب سے 21-4-2014 تا 17-5-2014 درج ذیل مقامات مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات نظام کالج گن فاونڈری حیدرآباد ، علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات عثمانیہ کالج ، کرنول ، علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، آندھرا مسلم کالج پونور روڈ گنٹور اور علاقائی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات 16GF پیتا پورم بیچ کوارٹرس ، آندھرا یونیورسٹی کیمپس ، وشاکھا پٹنم پر مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو ڈگری سال اول و دوم میں کم سے کم 60 فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اور ICET-2014 کے لیے رجسٹریشن کراچکے ہوں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کے لیے اپنے درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو ، آئی سیٹ آن لائن فارم کی زیراکس کاپی ، ڈگری میمو کی کاپی اور کسی بھی شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ 17-4-2014 تک مندرجہ بالا مراکز پر داخل کرسکتے ہیں ۔۔