آئی اے ایس کرنے سمیرہ نوشین کا عزم

جناب زاہد علی خاں کی زیرسرپرستی ہنمکنڈہ کی طالبہ کو کامیابی کی امید
حیدرآباد ۔14 ۔ اپریل (سیاست نیوز) پرانے شہر حیدرآباد کی مسلم طالبہ سیدہ سلویٰ کے کمرشیل پائلٹ بننے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کی کاوشوں کے بعد ملت کے کئی ہونہار ذہین طلبہ طالبات زاہد علی خاں صاحب سے رجوع ہوکر اپنے عزائم کا اظہار کررہے ہیں۔ شہر کے علاوہ اضلاع کے لڑکے، لڑکیوں کی صلاحیتوں ، اکیڈیمک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں آئی اے ایس ، آئی پی ایس بننے کے خواب کو بھی شرمندہ تعبیر کے مقصد کے تحت ہنمکنڈہ ضلع ورنگل کی ایک ہونہار طالبہ مس سمیرہ نوشین نے بھی جناب زاہد علی خاں صاحب کی سرپرستی حاصل کی، اب یہ لڑکی ڈگری سطح سے آئی اے ایس کی تیاری کرے گی ۔ ہنمکنڈہ کے آل سینٹس اسکول سے ایس ایس سی میں 92 فیصد سے زائد نشانات پاکر اب انٹرمیڈیٹ سال دوم ایم پی سی سے کی اور انہیں شاندار کامیابی کی توقع ہے۔ آج اپنی والدہ کے ہمراہ دفتر سیاست میں جناب زاہد علی خاں صاحب سے ملاقات کی اور اپنے ریکارڈ کو بتایا ۔ ان کی کیریئر کونسلر ایم اے حمید نے شخصی کونسلنگ کی اور آئی اے ایس کی منزل کی راہیں بتائی ۔ ادارہ سیاست اور جناب زاہد علی خاں صاحب جہاں زندگی کے مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہے ہیں، وہیں ملت کے ہونہار اور ذہین طلبہ کو مشن آئی اے ایس کے تحت تین سالہ ، چار سال اور پانچ سال پروگرام مرتب کئے ہیں۔ اس طالبہ کو اب ریذیڈینشل ڈگری میں سیول سروس کی کوچنگ کا جناب زاہد علی خاں صاحب انتظام کریں گے۔ ان کی والدہ نے جو اپنی لڑکی کی ذہانت اور شاندار تعلیمی کارکردگی سے خوش تھیں ، اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے اپنے تعاون کے ساتھ زاہد علی خاں اور ادارہ سیاست کی سرپرستی سے اپنی لڑکی کو خود برقعہ پوش (مشرقی تہذیب) کی آئی اے ایس کرانے کا عزم ظاہر کیا اور تین سالہ پروگرام میں اس سال شریک ہوئیں۔