آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے دانا کشور نئے جی ایچ ایم سی کمشنر مقرر

ڈاکٹر جناردھن ریڈی کو ایچ ایم ڈی اے کی ذمہ داری
حیدرآباد 24 اگسٹ ( این ایس ایس ) بڑی انتخابی تبدیلیاں کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے آج چند آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ۔ حکومت نے اس سلسلہ میں فوری اثر کے ساتھ جی او بھی جاری کردیا ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں ایچ ایم ڈی اے کمشنر بنایا گیا ہے بجائے مسٹر چرنجیویلو ۔ مینیجنگ ڈائرکٹر واٹر ورکس ایم دانا کشور کا تبادلہ کرتے ہوئے نیا جی ایچ ایم سی کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔ دانا کشور کمشنر بلدیہ کے علاوہ اقلیتی بہبود و واٹر ورکس کی اضافی ذمہ داریاں بھی آئندہ احکام تک سنبھالتے رہیں گے ۔ ایچ ایم ڈی اے کے موجودہ کمشنر چرنجیولو کو آئی جی اسٹامپس و رجسٹریشنس ونگ نامزد کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے جی او جاری کردیا گیا ہے ۔ چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے اپنے اعلامیہ میں بتایا کہ مسٹر دانا کشور سکریٹری اقلیتی بہبود کی ذمہ داری آئندہ احکام تک سنبھالتے رہیں گے ۔