آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے ایم رگھونندن راؤ نئے کلکٹر حیدرآباد

حیدرآباد ، 28 اگسٹ (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے آج 11 ضلع کلکٹروں کے تبادلے کئے ہیں جس کے نتیجے میں 10 اضلاع کو نئے کلکٹرس حاصل ہوئے ہیں۔ ضلع رنگاریڈی کے کلکٹر ایم رگھونندن راؤ کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع حیدرآباد کی پوسٹنگ دی گئی ہے جبکہ حیدرآباد کلکٹر یوگیتا رانا کو ڈائریکٹر صحت عامہ اور خاندانی بہبود مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق لوکیش کمار کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کھمم کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں رنگاریڈی ضلع کے کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح پی وینکٹ رامی ریڈی کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سدی پیٹ کا تبادلہ کرکے انھیں کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع راجنا۔سرسلہ کی پوسٹنگ دی گئی ہے۔