حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : یونین پبلک سرویس کمیشن کے تحت آئی اے ایس / آئی پی ایس ، آئی ایف ایس سیول سرویس پریلمنری امتحان کے لیے کسی بھی مضمون کے ڈگری امیدوار یا پروفیشنل گریجویٹ اہل ہیں ۔ پہلے مرحلہ کا سیول سرویس امتحان دو پرچوں پر مشتمل ہوتا ہے جو سب کے لیے مشترک ہے ۔ ادارہ سیاست کے تحت اس کی خصوصی رہنمائی اور ماڈل ٹسٹ سیریز کا اہم مراکز پر ہر اتوار کو انعقاد ہوگا جن میں ٹولی چوکی ، مہدی پٹنم ، فلک نما ، ملک پیٹ پر امتحان رکھا جائے گا ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رابطہ کریں ۔۔