دنتے واڑہ 28جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں نکسلائٹس کی بچھائی ایک بارودی سرنگ میں دھماکے سے پولیس سپرنٹنڈنٹ کا ایک گن مین زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ رات میں کٹے کلیان اور میٹاپال کے درمیان نکسلائٹس نے ماؤنواز ’شہیدی ہفتہ‘ سے متعلق ایک بیانر لگایا تھا۔ اس علاقہ میں گشت کر رہے پولیس سپرنٹنڈنٹ کملوچن کیشپ اور ان کے سکیورٹی عملے کے ذریعہ اس بیانر کو ہٹانے کی کارروائی کی جا رہی تھی۔ اسی دوران بیانر کے نیچے لگائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے گن مین آر مٹی لکشمیا زخمی ہو گیا۔ دنتے واڑہ ضلع اسپتال میں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ۔نکسلائٹس ان دنوں شہیدی ہفتہ منا رہے ہیں۔ اس وجہ سے بستر ڈویژن میں سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے۔