آئی ایم ٹی کے 2 سالہ ایم بی اے اور پی جی ڈی ایم میں داخلوں کا آغاز

حیدرآباد اور دبئی کے علاوہ دیگر مراکز کے لئے آن لائین فارم جاری
حیدرآباد 2 ستمبر (پریس ریلیز)آئی ایم ٹی نے اپنے  2 سالہ ایم بی اے اور پی جی ڈی ایم میں 2016 کے تعلیمی سال کے لئے داخلوں کا اعلان کردیا ہے اور یہ داخلے حیدرآباد کے علاوہ ناگپور ‘غاری آباد اور دبئی کیمپس میں دئے جائیں گے۔آن لائین درخواستوں کا سلسلہ یکم سپٹمبر سے شروع ہوچکاہے۔ آئی ایم ٹی ہندوستان میں ایک نامور بی اسکول ہے جس نے اپنے تعلیمی سال جون 2016 کے لئے داخلوں کا آغاز کے اعلان کے ساتھ اہم تواریخ بھی جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے بموجب درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 نومبر 2015 ہے  جبکہ داخلہ کی شرائط میں امیدواروں کا کیاٹ‘جی میاٹ اور سی میاٹ یا اس کے مماثل کسی دوسرے امتحان میں کامیابی کے علاوہ اکیڈیمی تعلیم کی تکمیل بھی ضروری ہے۔ہندوستان کے باہر دبئی میں داخلہ کے خواہاں امیدواروں کے داخلہ کی شرائط میں انگریزی کے مطلوبہ کورس میں کم از کم نشانات کا حصول لازمی ہے جن میں آئی ای ایل ٹی ایس میں 6.0 اور  کاغذی طرز کے ٹوفل میں  550  جبکہ انٹرنیٹ کے ذریعہ دئے جانے والے امتحان میں 79 نشانات کا حصول شامل ہے۔دریں اثناء مذکورہ کیمپس میں کمیونکشن اور پرسنل انٹرویوز بھی داخلہ کے طریقہ کار میں شامل ہیں۔ آئی ایم ٹی کامن اپلیکیشن فارم 2000 روپئے کی آن لائین ادائیگی کے ذریعہ حاصل کیاجاسکتا ہے اور یہ فیس کریڈٹ‘ڈیبیٹ کارڈ کے علاوہ نیٹ بینکنگ کے ذریعہ ادا کی جاسکتی ہے۔ اپلیکشن فارم www.imt.edu پر دستیاب ہے جبکہ مزید تفصیلات کے لئے  اسیسٹنٹ منیجر آئی ایم ٹی غازی آباد استھا کرلا سے akalra@imt.edu میل کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہیں۔