اسلام آباد ، 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تحریک طالبان پاکستان نے اپنے ترجمان کو برطرف کردیا کیونکہ انھوں نے پانچ دیگر کمانڈروں کے ساتھ مل کر اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ کی تائید و حمایت کا اعلان کردیا تھا، جو اس خطہ میں القاعدہ کے ساتھ غلبہ حاصل کرنے جدوجہد کررہا ہے۔ طالبان کے بیان کے مطابق شاہد اللہ شاہد کا حقیقی نام ابو عمر شیخ مقبول ہے اور گروپ نے اسے اپنے ترجمان کیلئے مختص نام استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ طالبان نے واضح کردیا کہ شاہد کی جگہ اب کسی اور کو نامزد کیا جاچکا ہے۔