واشنگٹن ، 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ایوان نمائندگان نے عراق و شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری عسکری مہم اوراعتدال پسند شامی باغیوں کی تربیت کیلئے 585 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا ہے۔ گزشتہ روز 300 ممبران نے اس کے حق میں جبکہ 119 نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ سینیٹ سے اس کی منظوری ابھی باقی ہے۔ ری پبلکن رہنما کیون میکارٹی کے بقول عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اورعدم استحکام کے تناظر میں واشنگٹن حکومت اپنے عوام کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا چاہتی ہے۔