حیدرآباد 23 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد پوہلیس نے ایک مقامی عدالت میں تین افراد کے خلاف چارچ شیٹ پیش کی ہے جو مبینہ طور پر 2015 میں دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس میں شمولیت کے خواہشمند تھے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس اوینا موہنتی نے بتایا کہ ایک مقامی عدالت میں یہ چارچ شیٹ پیش کی گئی ہے تاہم ابھی مقدمہ کی باقاعدہ سماعت شروع نہیں ہوئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ان تینوں نوجوانوں کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں اور انہیں ان کی سرگرمیوں کی طویل نگرانی کے بعد 2015 میں ناگپور ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ وہ آئی ایس آئی ایس میں شمولیت اختیار کرنے مشرق وسطی جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ یہ تینوں فی الحال ضمانت پر رہا ہیں۔ ان کے خلاف مقدمات انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون اور تعزیرات ہند کی دوسری دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔