آئی ایس دہشت گرد سعودی عرب سے ممبئی ایرپورٹ پہونچتے ہی گرفتار

لکھنؤ ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اے ٹی ایس نے مشتبہ آئی ایس آئی ایس دہشت گرد ابو زید کو ممبئی ایرپورٹ سے گرفتار کرلیا ۔ سعودی عرب سے یہاں پہونچتے ہی یہ گرفتاری ہوئی۔ اے ٹی ایس کے عہدیدار نے کہا کہ زید نے ریاض میں رہتے ہوئے سوشیل میڈیا گروپ تشکیل دیا تھا اور مبینہ طور پر نوجوانوں کو آئی ایس میں شمولیت کیلئے راغب کررہا تھا۔