اَنقرہ ۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترک عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکام نے 3 مبینہ اسلامک اسٹیٹ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جن پر خودکش بمبار بننے کی تربیت حاصل کرنے کا شبہ ہے۔ غازینتپ گورنر کے دفتر سے آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ دو مشتبہ افراد شام کی سرحد سے متصل یہی صوبہ میں 14 فروری کو حراست میں لئے گئے جبکہ تیسرا ایک ہفتہ بعد پڑوسی صوبہ عدیامن میں پکڑا گیا۔ دو دیگر مشتبہ افراد بھی حراست میں لئے گئے تھے جنہیں چھوڑ دیا گیا اور ٹرائل کے وقت طلب کیا جائے گا۔ ترک حکام نے یہ کارروائی دو سینئر آئی ایس کارندوں کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کئے ۔ان کی قومیتوں کے بارے میںاطلاع نہیں دی گئی۔