سرینگر 19 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) متحدہ عرب امارات نے ایک کشمیری شخص کو ‘ آئی ایس آئی ایس کا حامی ہونے کے شبہ میںہندوستان واپس بھیج دیا ہے ۔ 36 سالہ عرفان احمد زرگر سرینگر کے مضافات میںچھٹاٹابل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے اور وہ انجینئر ہے ۔ اسے 14 اگسٹ کو یو اے ای نے واپس بھیج دیا تھا جس کے بعد اس سے مختلف سکیوریٹی ایجنسیاں پوچھ تاچھ کر رہی ہیں۔ اسے جموں و کشمیر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں تفصلی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اب تک تاہم اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے ۔