نئی دہلی ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت بمقام چینائی نے آج ایک سری لنکائی شہری شاکر حسین کو پاکستان کی جاسوس ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ وہ جنوبی ہند میں امریکی اور اسرائیلی قونصل خانوں پر دہشت گردانہ حملوں کی سازش پر پکڑا گیا تھا اور این آئی اے نے اکٹوبر میں فردجرم داخل کی تھی۔