جکارتہ 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انوڈنیشیا کی انسداد دشہت گردی پولیس نے چار ترک شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے جن پر آئی ایس آئی ایس گروپ سے روابط کا شبہ تھا ۔ ایک ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ وسطی سولاویسی ضلع میں ایک کار کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔ ان کے ساتھ تین انڈونیشیائی شہری بھی تھے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ لوگ ترک ہیں۔ گرفتاریوں کی توثیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی مملکت نامی گروپ سے ان کے روابط کے تعلق سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شبہ ہے کہ ان کا اس گروپ سے تعلق ہے اس لئے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔