لاہور ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام)ایک آئی ایس آئی عہدیدار جو چیف جسٹس آف پاکستان کا بھانجہ بھی ہے، اسے آج صوبہ پنجاب کے ضلع ملتان سے اغواء کرلیا گیا۔ پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق انٹر سرویسس انٹلیجنس میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر عمر جیلانی اپنی کار کے ذریعہ دفتر جارہے تھے، کہ دو موٹر سائیکلوں اور کار میں سوار بندوق برداروں نے انہیں صبح 9.45 بجے روکا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ واقعہ لاہور سے تقریباً 350 کیلو میٹر دور گارڈن ٹاؤن میں پیش آیا۔