آئی آئی ٹی کھرگ پور کے طالب علم کو دیڑھ کروڑ روپئے تنخواہ

کولکتہ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی آئی ٹی میں زیرتعلیم کسی بھی طالب علم کو بھاری تنخواہ کا پیشکش کرتے ہوئے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کھرگ پور کے طالب علم کو 1.5 کروڑ روپئے سالانہ تنخواہ کا پیشکش کیا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی کھرگ پور کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ تنخواہ کی پیشکش ان 163 پیشکشوں میں سے ایک ہے جو ادارہ کا دورہ کرنے والے 27 کمپنیوں کی جانب سے دورہ کے پہلے دن کی گئی ہے۔ اندرون ملک اعظم ترین تنخواہ کا پیشکش 42 لاکھ روپئے اور بیرون ملک اعظم ترین تنخواہ کا پیشکش 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر یعنی ایک کروڑ 54 لاکھ روپئے ہے۔ آئی آئی ٹی کے عہدیداروں نے طالب علم یا کمپنی کے بارے میں جس نے پیشکش کیا ہے، تفصیلات کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس طرح طالب علم غیرضروری توجہ مرکوز بن جائے گا۔ آئی آئی ٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 1.54 کروڑ روپئے کا پیشکش اب تک کا سب سے زیادہ تنخواہ کا پیشکش ہے جو آئی آئی ٹی کھرگ پور ہی نہیں بلکہ ملک کی تمام آئی آئی ٹیز کے کسی طالب علم کو کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ تعداد میں 24 پیشکشیں انالیٹک کنسلٹنگ کمپنی ای ایکس ایل سرویس پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے کی گئی ہیں جس کی وجہ ترقی میں طلب کے متناسب اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد بین الاقوامی برانڈس جیسے ویزا، گولڈ میان، ساچیس، کریڈٹ سوئس، سسکو، مائیکرو سافٹ آئی بی سی ، انالیٹکس، آئی ٹی اینڈ فینانس کا مقام ہے۔