نئی دہلی۔ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے آج آئی آئی ٹی دہلی کے فارغ التحصیل طلبہ سے اپیل کی کہ مختصر تدریسی ذمہ داریاں سنبھالتے اور اسکالرشپس کے اسپانسرشپ قبول کرتے ہوئے اس ممتاز ادارہ مفلوک الحال اسٹوڈنٹس کی مدد کریں جو سماج کیلئے ان کا حصہ ہوگا۔ صدرجمہوریہ نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کیمپس میں یہاں اس کے 48 ویں کانوکیشن کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کی تمام عظیم یونیورسٹیاں ، قدیم طلبہ اور ادارے کے دوران گہرا اور پھلتا پھولتا رشتہ رکھتی ہیں۔ وہ فارغ التحصیل طلبہ کو مختلف موقعوں پر مدعو کرتے ہیں اور وہ مختلف طریقوں سے سماج کی مدد کرتے ہیں۔