آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ایم ٹیک پروگرامس میں تین کورسیس متعارف

حیدرآباد۔/18 جولائی، ( پی ٹی آئی) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ۔ حیدرآباد ( آئی آئی ٹی ۔ ایچ ) بائیو میڈیکل ٹیکنیکل اور مینرئیل سائینس انجینئرنگ میں ایم ٹیک پروگرامس کے تمام تین کورسیس آئندہ ماہ سے متعارف کرے گی۔ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آل کورس ایم ٹیک پروگرام کا بنیادی مقصد صنعتی ضروریات کی تکمیل کے لئے ایک مضبوط و مستحکم کورس ورک کی فراہمی ہے۔ اس میں تحقیقی ذہن کے حامل طلبہ کیلئے لچکدار سہولت کی پیشکش کی گئی ہے۔ کوئی بھی طالب علم ایک کورس کا انتخاب کرسکتا ہے اور تین میقاتوں میں گریجویشن کے ساتھ 14ماہ میں مکمل مقالہ کیلئے انتخاب کرسکتا ہے۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے
گورنرنرسمہن کی دہلی میںملاقات
حیدرآباد۔/18جولائی،( سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے مرکز ی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے آج نئی دہلی میں ملاقات کی۔ باخبر ذرائع کے مطابق گورنر نے وزیر داخلہ کو ان دونوں ریاستوں کی تازہ ترین صورتحال سے واقف کروایا۔