آئیٹا تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ضلعی انتخابات

حیدرآباد 16 ڈسمبر (راست) میر ممتاز علی سکریٹری آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن تلنگانہ و اے پی کی اطلاع کے مطابق آئیٹا AIITA کی دو سالہ میعات کے اختتام پر دونوں ریاستوں میں نئی معیات جنوری 2015 تا ڈسمبر 2016 کیلئے تمام اضلاع میں ضلعی صدور و سکریٹریز کیلئے ماہ نومبر و ڈسمبر کے دوران ریاستی صدر و سکریٹری کے علاوہ ریاستی مشاورتی کونسل کے ارکان کی نگرانی میں اکثریت کی رائے کی بنیاد پر یا پھر بہ اتفاق آراء انتخابات کی تکمیل عمل میں آئی جس میں عادل آباد کیلئے محمد نظیر احمد اور محمد عبدالخلیل اننت پور کے سید عرفان کوثر اور ڈاکٹر سلیم باشاہ ،گنٹور کیلئے عبدالحمید اور نثار احمد کڑپہ کیلئے شیخ عبدالرزاق اور محمد فیاض الرحمن ، کریم نگر کیلئے محمد مظفر الدین اور محمد عمر علی کرنول کیلئے شیخ محمد لطیف الدین اور شیخ ذاکر باشاہ، میدک کیلئے محمد عبدالکریم اور محمد افتخار علی، کرشنا کیلئے محمد فصلح الرحمن اور محمد خلیل اللہ محبوب نگر کیلئے محمد محمود الحسن اور محمد اطہر محی الدین ،نیلور کیلئے شیخ بشیر احمد اور شیخ فیاض ، نظام آباد کیلئے سید عبدالنعیم اور محمد اعظم خان، پرکاشم کیلئے شیخ محمد رفیع اور سید غفار ،رنگاریڈی کیلئے محمد عبدالروق اور محمد غوث پٹیل، ورنگل کیلئے محمد عبدالستار اور خواجہ نجم الدین گیلانی،ویسٹ گوداوری کیلئے محمد ذکریا اور محمد محبوب پاشاہ اور گریٹر حیدرآباد کیلئے محمد فیاض الدین اور محمد اسماعیل بہ حیثیت صدور و سکریٹریز منتخب ہوئے ۔ مرکزی سکریٹری پروفیسر انور خان ریاستی صدر محمد یقین الدین ،سکریٹری میر ممتاز علی نے تمام نو منتخبہ صدور و سکریٹریز کو مبارکباد پیش کریت ہوئے ان کے حق میں دعا کی کہ ان کے ذریعہ آ:یٹا کے اغراض و مقصاد حاصل کرنے میں تیزی پیدا ہو اور اساتذہ کو ان کا اپنا جائزہ مقام حاصل ہوسکے ۔