آئینہ چشم ہفت روزہ کی آج 28 ویں سالگرہ تقریب

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( دکن نیوز ) : آئینہ چشم ہفت روزہ کی 28 ویں سالگرہ تقاریب 22 مئی 6 بجے شام اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگی ۔ اس موقع پر خصوصی شمارہ ’ آئینہ چشم ‘ کی رسم رونمائی جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے ہاتھوں عمل میں آئے گی ۔ مہمانان خصوصی میں مسرس عابد رسول خاں ، ای اسمعیل ، ایس اے شکور ، الحاج کاظم علی خاں ، جابر پٹیل ، احسن رضا آئی پی ایس ، خلیق الرحمن ، عابد صدیقی ، افتخار حسین ، ڈاکٹر شکیل حیدر خاں ، عبدالماجد فہیم ، محمد قمر الدین ، حسین علی خاں المعروف چندر سریواستو ، ڈاکٹر ایس اے مجید ، کبیر صدیقی ، محمد شفیع الدین سوداگر ، درویش غیاث الدین شرکت کریں گے ۔ واصف صدیقی ، احمد صدیقی مکیش ایڈیٹر آئینہ چشم ، ہادی رحیل ، مسرز کاظم صدیقی ، وارث اقبال ، عرشیہ عامرہ خاں ، مختار احمد فردین ، خیرات علی ، سید عثمان رشید ، محمد سمیع الدین ، محمد نصر اللہ خاں ، سید عبدالجلیل نے اخبار برادری اور باذوق سامعین سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔ اس موقع پر فلمی گیت پیش کئے جائیں گے ۔ فنکاروں میں سجاد کشور ، احسان صدیقی ، خان اطہر ، سلطان مرزا و دیگر ہیں ۔ حامد کمال ، سبحانی اور جیمس بانڈ قادر شریف مزاحیہ خاکے پیش کریں گے ۔۔