آئینہ چشم ہفتہ وار کی سالگرہ تقریب

صدارت و خصوصی شمارہ کی رونمائی بدست جناب زاہد علی خاں
حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : اردو ہفتہ وار آئینہ چشم کی 32 ویں سالگرہ تقریب 30 مارچ ہفتہ شام 6 بجے میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاونڈری منعقد ہوگی ۔ اس ضمن میں جناب احمد صدیقی مکیش ایڈیٹر آئینہ چشم نے بتایا کہ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست تقریب کی صدارت کریں گے ۔ اور خصوصی شمارہ کی رسم رونمائی بھی انجام دیں گے ۔ علاوہ ازیں دیگر معزز مہمان اس تقریب کے مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ ہفتہ وار آئینہ چشم 32 سال کے عرصہ سے جامع انداز میں شائع ہوتا آرہا ہے ۔ اس تقریب کے دیگر معاونین مسرس واصف صدیقی ، کاظمہ صدیقی ، صبا صدیقی ، ساجد محی الدین ، مختار احمد فردین اور وارث اقبال ہوں گے ۔ ابتدائی محفل کے بعد محفل مزاح آراستہ ہوگی جس میں فنکار مسرس حامد کمال ، دولت رام ، قادر شریف ، جمشید خاں ، نور ماریہ اور طلعت رحمن حصہ لیں گے ۔ افتتاح کے بعد جناب عابد صدیقی خطبہ استقبالیہ دیںگے اور پروگرام کی نظامت بھی کریں گے ۔ مزاحیہ محفل کی نظامت خسرو شاہ انجام دیں گے ۔۔