آئینہ چشم کے خصوصی شمارہ کا جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں رسم اجراء

حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ (سیاست نیوز) جناب احمد صدیقی مکیش ایڈیٹر ’’آئینہ چشم‘‘ اردو ہفتہ وار کے بموجب ان کے ویکلی کا ستائیسواں سالانہ جشن 7 مارچ کو اردو ہال حمایت نگر میں شام 6 بجے منعقد ہوگا۔ اس موقع پر شائع ہونے والے خصوصی شمارہ کی رسم اجراء ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں انجام دیں گے جبکہ جناب عابد رسول خاں صدرنشین اقلیتی کمیشن، جناب سید وقارالدین چیف ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن، جناب ضیاء قادری، جناب شیخ محمد اقبال کمشنر محکمہ اقلیتی بہبود، جناب ای اسمعیل سابق رکن انسانی حقوق کمیشن، جناب محمد کاظم علی خاں صدر امبیڈکر نیشنل کانگریس، جناب احسن رضا انسپکٹر جنرل پولیس، جناب خلیق الرحمن کانگریس پارٹی کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر شکیل حیدر خان، جناب کبیر صدیقی (دہلی)، مسٹر ناگاراجو اسٹیٹ صدر امبیڈکر نیشنل کانگریس مہمانان خصوصی ہوں گے۔ حیدرآباد کے صف اول کے فنکار محفل غزل اور مزاحیہ پروگرام پیش کریں گے۔ جناب احمد صدیقی مکیش مہمانوں کا استقبال کریں گے۔