حیدرآباد 23 جنوری ( سیاست نیوز ) ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران یکا دوکا مقامات پر معمولی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ اس وقت کے دوران تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے آج یہ بات بتائی ۔ محکمہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں کچھ مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تلنگانہ میں موسم خشک ہی رہا ۔ ساحلی آندھرا میں ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں ایک تا دو سنٹی میٹر کی گراوٹ درج کی گئی ۔ سب سے کم 15 ڈگری سلسئیس درجہ حرارت نندی گاما میں ریکارڈ کیا گیا ۔ تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ریکارڈ کی گئی ۔ تلنگانہ میں بھی ایک دو مقامات پر درجہ حرارت میں معمولی کمی درج کی گئی ہے ۔