حیدرآباد۔ 17 ستمبر (سیاست نیوز) جنوبی اوڈیشہ اور ہمسایہ علاقوں میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث تلنگانہ اور آندھرا میں 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ اضلاع سریکاکلم، وجیانگرم، وشاکھاپٹنم کے علاوہ مشرقی و مغربی گوداوری میں شدید بارش ہوگی جبکہ تلنگانہ میں اوسط درجہ کی بارش کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔